ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم جنوری سے 10ویں اور 12ویں کلاسوں کا آغاز: وزیراعلیٰ ایڈی یورپا

یکم جنوری سے 10ویں اور 12ویں کلاسوں کا آغاز: وزیراعلیٰ ایڈی یورپا

Tue, 29 Dec 2020 11:09:09    S.O. News Service

بنگلورو،29دسمبر(ایس او  نیوز)برطانیہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کرناٹک میں داخل ہونے کے خدشات کے درمیان وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے پیر کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ کرناٹک میں 10ویں تا 12ویں جماعت کے لئے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز یکم جنوری 2021سے ہو جائے گا۔

یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے سبب یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسکول نہیں کھلیں گے۔ لیکن ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے اعلان کردیا ہے کہ سابقہ فیصلہ کے مطابق 10ویں تا 12جماعتوں کے لئے کلاسوں کا آغاز یکم جنوری سے کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پر کابینہ اجلاس میں بحث کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ہر طرح کی احتیاط اپنائی جائے۔ حکومت تمام کالجوں اور اسکولوں کے ذمہ دارو ں کو یہ ہدایت دے چکی ہے کہ کورونا وائرس سے طلباء کو محفوظ رکھنے کے لئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ ان میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔ محکمہ تعلیمات اورضلعی انتظا میہ کی طرف سے بھی یہ رائے دی گئی ہے کہ اسکول اور کالج کھو ل دئیے جانے سے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہو گی۔بشرطیکہ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جو عہنما خطوط وضع کئے جائیں گے ان پر سختی سے عمل ہو-


Share: